حیدرآباد ۔28 ستمبر (اعتماد نیوز) پٹیل برادری کو تحفظات کا مطالبہ کرتے
ہوئے گجرات میں تہلکہ مچانے والے نوجوان لیڈر ہاردک پٹیل نے بہار میں نتیش
کمار کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ انہوں نے جمشیدپور میں کہا کہ بہار میں
نریندر مودی کی جانب
سے اعلان کردہ پیکیج کی حیثیت ایک لالی پاپ کی طرح ہے۔
خیال رہے کہ پچھے ایک ماہ کے زائد عرصہ سے گجرات میں ہاردک پٹیل کی جانب
سے پٹیل برادری کے لئے تحفظات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ لیکن انہوں نے حیرت
انگیز طور پر بہار میں نتیش کمار کی تائید کردی ۔